آٹومیٹک اسلحہ لائسنس،وزارت داخلہ کا نوٹیفیکیشن معطل


لاہور: وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کیا گیا اسلحہ لائسنس کی منسوخی کا نوٹیفیکیشن لاہور ہائی کورٹ نے معطل کر دیا۔

عدالت عالیہ میں آٹومیٹک اسلحہ لائسنس رکھنے والے شہریوں کے لائسنس منسوخ کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

ہائی کورٹ کےجج جسٹس شاہد کریم نے سید ازکار حسین کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ ذاتی تحفظ کے لیے جاری کیے گئے آٹومیٹک اسلحہ لائسنس  وزارت داخلہ نے  منسوخ کر دئیے ہیں۔

درخواست گزار کا  کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے شہریوں کو نیم خودکار اسلحہ رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

وزارت داخلہ نےاسلحہ ہولڈرز کا موقف  سنے بغیر لائسنس منسوخ کر دیا۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ وزارت داخلہ کی جانب سے اسلحہ منسوخی کا نوٹیفیکشن کالعدم قراردیا جائے۔

عدالت نے وفاقی حکومت اور دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے۔


متعلقہ خبریں