پنجاب کابینہ:گریٹر تھل کینال منصوبہ اور 100اسکول قائم کرنے کی منظوری

پنجاب کابینہ میں ردوبدل کا امکان

لاہور: پنجاب کی صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور لائن آف کنٹرول پر شیلنگ کی مذمت کی گئی ۔کابینہ اجلاس کے بعد پریس بریفنگ کے دوران راجہ بشارت نے بتایا کہ گریٹر تھل کینال پراجیکٹ کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس کے بعد صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے بریف کرتے ہوئے بتایا کہ کشمیریوں کی برسوں سے جاری پرامن تحریک صرف حق خودارادیت کیلئے ہے۔

راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت سے کشمیری عوام کا بنیادی حق سلب نہیں کر سکتا ۔

کابینہ اجلاس میں گریٹر تھل کینال پراجیکٹ کی منظوری بھی دی گئی۔  چوبارہ برانچ کینال سسٹم سے صوبے کے پانچ اضلاع کی تین لاکھ چورانوے ہزار ایکڑ اراضی سیراب ہوگی-

گریٹر تھل کینال منصوبے سےجھنگ،خوشاب، بھکر،لیہ اور مظفر گڑھ کے کروڑوں لوگ فیضیاب ہوں گے۔ صوبائی کابینہ کی طرف سے یہ بھی طےکیا گیا کہ  ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں چھوٹے ڈیم اور پانی کو محفوظ کرنے کا اہتمام بھی کیا جائے گا-

کابینہ نے پنجاب اسکولزکنسٹرکشن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن پروگرام کی بھی منظوری دے دی جس کے تحت  برطانوی ترقیاتی ادارے  ’ڈیفڈ‘ کے تعاون سے ایک سو  نئے ماڈل اسکول بنائے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ  پنجاب بھر کے ان سکولوں میں 2500 ماڈل کلاس رومز اور ایک ہزار لیب بھی بنائی جائینگی ۔

راجہ بشارت کا کہنا تھاکہ پنجاب کابینہ نے منشیات کی روک تھام کے لیے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، محکمہ ایکسائز کے زیر اہتمام نئے تھانے بھی بنائے جائے گئے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کابینہ نے فیملی کورٹ کے قوانین میں ترمیم کی منظوری بھی دے دی ہے جسکے تحت صوبے میں نئی عدالتیں قائم کی جائینگی۔ ڈیرہ غازی خان میں سالڈ ویسٹ میجمنٹ بنانے کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔ ؤ

یہ بھی پڑھیے: پنجاب کابینہ کا سابقہ حکومت کے پراجیکٹ جاری رکھنے کا فیصلہ


متعلقہ خبریں