اسلام آباد:امریکی نائب معاون وزیر خارجہ الیس ویلز آج پانچ روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی نائب معاون وزیر خارجہ کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی امریکی وفد بھی موجود ہو گا۔
ذرائع کے مطابق امریکی نائب معاون وزیر خارجہ دورے میں عسکری و سول قیادت سے ملاقاتیں کریں گی، اس کے علاوہ وہ وزارت خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات میں بھی حصہ لیں گے۔
ذرائع کے مطابق الیس ویلز کے دورے کے دوران افغان مفاہمتی عمل پر پیشرفت پر کلیدی گفتگو ہو گی جبکہ علاقائی امن و سلامتی کے امور بھی زیر غور آئیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ الیس ویلز کے دورے کا مقصد پاک، امریکا تعلقات کو مستحکم کرنا ہے۔