سونے کی قیمت برقرار، ڈالر 5 پیسے مہنگا

سونے کی فی تولہ قیمت

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت برقرار رہی جبکہ انٹر بینک میں ڈالر مزید 5 پیسے مہنگا ہو گیا۔

آل سندھ صرافہ بازار کے مطابق سونے کی قیمت میں آج کوئی اضافہ نہیں ہوا اور گزشتہ روز کی قیمتوں پر ہی برقرار ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت 83 ہزار 900 اور 10 گرام سونے کی قیمت 71 ہزار 914 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

گزشتہ روز پیر کو سونے کی قیمت میں فی تولہ 600 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں سونے کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر نمایاں اضافہ

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوا تو اوپن مارکیٹ میں 20 پیسے سستا ہو گیا۔

فاریکس ڈیلر کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 160.58 روپے کا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کم ہونے کے بعد 160.60 روپے کا ہو گیا۔


متعلقہ خبریں