پہلی ناکامی کے بعد بھارت نے مدار میں مشن دوبارہ بھیج دیا


نیودہلی: پہلی ناکامی کے بعد بھارت نے اپنا  خلائی مشن چندریان 2  مدار میں پیر کے روز دوبارہ روانہ کر دیا۔

بھارت نے چندریان 2 اسٹیلائٹ کو 43.4 میٹر لمبے اور640 ٹن وزنی راکٹ کے زریعے مدار میں بھیجدیا جس پر لگ بھگ 375 کروڑ بھارتی روپے کا خرچہ  آیا ہے۔

ّ بھارت کےجی ایس ایل وی۔ایم کے تھری راکٹ نے کامیابی کے ساتھ چندریان 2 اسٹیلائٹ کو مدار میں داخل کردیا جسے انڈیا کے سائنسدان بہت بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔

بھارتی خلائی مشن چندریان 2 تقریباً ڈیڑھ ماہ میں اڑتیس ہزار چار ہزار چار سو کلو میٹر کا طویل سفر کے بعد مدار میں داخل ہوگا اور وہاں پر موجود بھارتی اسٹیلائٹ سے جا ملے گا۔

خلا میں اسٹیلائٹ بھیجنے کے بعد انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن کے چیٔرمین کے سیوان نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ جی ایس ایل وی۔ایم کے تھری راکٹ نے کامیابی کے ساتھ چندریان 2 اسٹیلائٹ کو مدار میں داخل کردیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بھارت کا چاند کی طرف تاریخی سفر کا آغاز ہے اور یہ خلائی مشن جنوبی قطب میں سائنسی تجربات کرنے میں بہت زیادہ مدد گار ثابت ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس مشن کو خلا میں بھیجنے والے تمام سائنسدانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

تقریباً دو ہفتے قبل بھارت نے  اپنی اسٹیلائٹ مدار میں بھیجنے کی کوشش کی تھی مگر اس میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھامگربھارت  نے جلد ہی دوسرا مشن خلا میں بھیجنے کا اعلان بھی کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:غیر ملکی میڈیا نے بھارتی دعویٰ جھوٹ قرار دے دیا


متعلقہ خبریں