مکی آرتھر نے پاکستان کی کرکٹ کو برباد کر دیا، عبد القادر

مکی آرتھر نے پاکستان کی کرکٹ کو برباد کر دیا، عبد القادر

لاہور: پاکستان کے سابق مایہ ناز لیگ اسپنر عبدالقادر نے کہا ہے کہ کہ سیلکٹرز کے پاس عالمی کپ میں جانے سے قبل کوئی منصوبہ موجود نہیں تھا اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پاکستان کی کرکٹ کو برباد کر دیا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ احمد شہزاد، عمر اکمل، سلمان بٹ اور سہیل خان جیسے سینئر کھلاڑی جن پر بہت پیسہ لگایا گیا، انہیں کیوں ٹیم سے باہر رکھا ہوا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح سیاست دان ہمارے ملک کو چلاتے ہیں اسی طرح یہ لوگ پاکستان کرکٹ بورڈ کو چلا رہے ہیں۔

عالمی کپ 2019 میں قومی ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس میگا ٹورنامنٹ میں پانچ میچ تو جیتا مگر وہ جیت بھی ہار جیسی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم عالمی کپ میں تمام بڑے میچز ہاری اگر ان کے خلاف جیت کر یہ لوگ خوش ہو رہے ہیں تو افسوس کی بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان جیسی ٹیم کے خلاف گرین شرٹس محض لوگوں کی دعاؤں کے باعث محض آخری اوور میں جیتی  ۔


متعلقہ خبریں