مریم نوازکا عوام کو ورغلانے کا ڈرامہ فلاپ ہو گیا ہے، فردوس عاشق

Firdos Ashiq Awan

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کے جلسے کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ منڈی بہاؤالدین میں جلسہ تو نہ ہوسکا، کارنر میٹنگ سے گزارا چلایا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان انہوں نے کہا کہ پٹواریوں، انتظامیہ اور پولیس پر بس نہیں رہا اسی لئے اب جلسے نہیں ورکرز کنونشن کی کوشش ہو رہی ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے منڈی بہاؤالدین جلسے کے ردعمل میں کہا کہ مریم نوازکا عوام کو ورغلانے کا ڈرامہ فلاپ ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز گلی گلی دھکے کھا کر بھی کامیاب جلسہ نہ کر سکیں، عوام کا پیسہ ایسی ریلیوں پر خرچ کر کے مریم نواز سرخرو نہیں ہو سکتیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شریف خاندان نے جس طرح حکومتی عہدوں کا استحصال کیا، سب جانتے ہیں۔

اپنے ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا احتساب عدالت کے معزز جج کا بیان آنے کے بعد ابو بچاؤ مہم فلاپ ہو چکی۔ بیگم صفدر اعوان کے شیخ چلی کے خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام بخاری نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے سامنے لائی گئی  مبینہ وڈیو کا حکومت نےفرانزک کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ  پہلی مرتبہ سزا یافتہ عدلیہ، حکومت اور مخالفین پر الزامات لگا رہے ہیںگذشتہ روز فلاپ شو کی کوشش کی گئی، تاریخ میں پہلی مرتبہ کوئی  سزا یافتہ جلسے کر رہا ہے اورپارٹی صدر کو نیوز کانفرنس میں سائیڈ لائن کر دیا گیا

صمصام بخاری نے کہا کہ مریم نوازکی پریس کانفرنس میں شہباز شریف پریشان دکھائی دئیے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جج پر کیسا دباؤ تھا کہ ایک کیس میں سزا، ایک میں بری کر دیا۔ مریم نواز نے کہا تھا انکی بیرون ملک تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے۔ کیا ن لیگ نے منی ٹریل دی تھی؟

صمصام بخاری نے دعوی کیا کہ رانا ثناء اللہ سےبہت کچھ نکلے گااداروں کو بدنام کرانے کی سازش کی جا رہی ہے،انتقال نہ کسی سے لینا ہے، نہ ہو گا، احتساب سب کا ہو گا،یہ لوگ اپنی کرپشن بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: نوازشریف کیلیے خوشخبری وہ بے قصور ثابت ہو چکے، مریم نواز

انہوں نے کہا کہ  اداروں پر تنقید کرنا مریم نواز کا وطیرہ رہا ہے،مریم نواز کی پریس کانفرنس سے لگتا ہے کہ کوئی بھارتی شخص بول رہا ہے۔


متعلقہ خبریں