آسٹریلیا کو 10رنز سے شکست


مانچسٹر: کپتان فاف ڈوپلیسی کی سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو ورلڈ کپ کے 45ویں میچ میں 10 رنز سے شکست دے دی ہے۔

جنوبی افریقہ نے پہلےکھیلتے ہوئے50اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر325رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلیا49.5اوورز میں 10وکٹوں کے نقصان پر 315رنز بنا سکی۔

مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقی کپتان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو ڈی کوک اور مارکرم پر مشتمل جوڑی نے ٹیم کو 79 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔

پروٹیز کی جانب سے کپتان فاف ڈوپلیسی نے شاندار سنچری اسکور کی جبکہ وان ڈر ڈیوس بھی 95 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ کوئنٹن ڈی کوک نے 54 جبکہ ایڈن مارکرم نے 34 رنز بنائے۔ افریقہ نے پہلے بازی کرتے ہوئے آسٹریلیا کو325 رنز کا ہدف دیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لائن اور مچل اسٹارک نے دو، دو جبکہ بہرنڈورف اور پیٹ کمنز نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

جواب میں آسٹریلیا کا آغاز مایوس کن رہا، کپتان تین رنز پر آؤٹ ہوگئے، اسٹیو اسمتھ بھی سات رنز کے مہمان ثابت ہوئے، خواجہ بھی آخری اوورز میں واپس آکر کچھ نہ کرسکے۔

ڈیوڈ وارنر نے 117 گیندوں پر شاندار 122 رنز بنائے، ایلکس کیری نے 85 اسکور کی شاندار اننگز کھیلی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے رباڈا نے تین، پھلکوایو اور پریٹوریس نے 2،2 جب کہ عمران طاہر اور مورس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


متعلقہ خبریں