پوائنٹس ٹیبل: ویسٹ انڈیز کو ہراکر سری لنکا کی چھٹی پوزیشن


لندن: سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دینے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر چھٹی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

تاہم اس فتح کا آئرلینڈرز کو کوئی خاص فائدہ اس لیے نہیں کیوں کہ وہ پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب ویسٹ انڈیز کو شکست سے نقصان اس لیے نہیں کیوں کہ وہ بھی اگلے مرحلے میں نہیں پہنچ سکتے۔

پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا کی حکمرانی ابھی بھی برقرار ہے جو سیمی فائنل مرحلے میں اپنی نشست پکی کرنے والی واحد ٹیم ہے۔

دوسرے نمبر پر 11 پوائنٹس کے ساتھ بھارتی ٹیم موجود ہے جبکہ تیسرا نمبر نیوزی لینڈ کا ہے۔ قوی امکان ہے کہ یہ دونوں ہی ٹیمیں سیمی فائنلز کھیلیں گی۔

چوتھے نمبر پر انگلینڈ اور پانچویں پر پاکستانی کی ٹیم موجود ہے اور ان دونوں ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل کے چوتھے اسپاٹ کے حوالے سے مقابلہ جاری ہے۔

اگر انگلینڈ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ ہار جاتا ہے تو پاکستان بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر چھٹی پوزیشن پر سری لنکن ٹیم موجود ہے جبکہ ساتویں نمبر پر بنگلہ دیشی ٹیم آگئی ہے۔

جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور افغانستان کی ٹیمیں آٹھویں، نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔


متعلقہ خبریں