نون لیگی ارکان اسمبلی نے وزیراعظم  سے ملاقات کی تصدیق کر دی



اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے دو رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان سے  بنی گالہ میں ملاقات کی تصدیق کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے حلقہ پی پی 139 سےتعلق رکھنے والے ایم پی اے جلیل شرقپوری اور ایم پی اے غیاث الدین نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے وزیراعظم سے ان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں ملاقات کی تھی۔

اس ضمن میں بات کرتے ہوئے میاں جلیل شرقپوری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے یا ن  لیگ چھوڑنے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ اس بارے کچھ نہیں بتا سکتا کہ وزیراعظم سے اور کس لیگی رکن نے ملاقات کی تاہم میری ملاقات کا مقصد حلقے کے مسائل حل کرانا تھا۔

لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو بطور ایم پی اے خط لکھا  تھا جس کے جواب میں انہوں نے ملاقات کا وقت دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل وہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے  بھی  ملاقات کر چکے ہیں۔

دوسری جانب ایک اور رکن پنجاب اسمبلی ایم  پی  اے  غیاث الدین نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم سے ملاقات کی تصدیق کی تاہم انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی افواہوں کو رد کیا۔


متعلقہ خبریں