سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے تک کی کمی

کراچی: ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 76 ہزار 600 روپے کا ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت 857 روپے کمی کے بعد 67 ہزار 387 روپے ہو گئی ہے۔

یاد رہے چند روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت  تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

سونے کی فی تولہ قیمت 5 سو روپے اضافہ کے ساتھ 81 ہزار روپے پر پہنچ گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 428 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت اضافہ کے بعد 69 ہزار 4 سو 44 روپے ہو گئی تھی۔

دوسری جانب گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر چار روپے پانچ پیسے سستا ہو گیا۔

فاریکس ڈیلرزکے مطابق جمعرات کو اوپن مارکیٹ میں ایک روپے اور انٹر بنک میں دو روپے تک مہنگا ہونے والا ڈالر جمعہ کے روز چار روپے پانچ پیسے سستا ہو کر 162 روپے کا ہو گیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز نے بتایا انٹر بینک میں ڈالر ایک سوچونسٹھ روپے پانچ پیسے سے کم ہو کر ایک سو ساٹھ روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے،گزشتہ دو دنوں میں  ڈالر سات روپے تک مہنگا ہوچکا ہے جبکہ یکم جون سے اب تک مجموعی طور پر سولہ روپے تک کاضافہ دیکھا جا چکا ہے۔


متعلقہ خبریں