ڈی جی نیب کراچی کا 27جون کو کھلی کچہری لگانے کا اعلان

ذوالفقار مرزا کے بیٹے کیخلاف نیب ریفرنس کی منظوری

فائل فوٹو


کراچی : ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)قومی احتساب بیورو( نیب )کراچی نے کھلی کچہری لگانے کا اعلان کردیاہے۔ کراچی میں کھلی کچہری  27جون کومنعقد ہوگی۔

کھلی کچہری میں  ڈی جی نیب برگیڈئیر (ر) فاروق ناصر اعوان و دیگر متعلقہ افسران کرپشن سے متعلق عوامی شکایات وصول کریں گے۔

نیب کراچی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ  عوام اپنی شکایات نیب آفس کراچی میں صبح11سے 1بجے تک درج کراسکتے ہیں ۔

ڈی جی نیب کراچی نے کہاہے کہ  عوام کرپشن جیسی لعنت کے خاتمہ کے لئے ہمارے ساتھ مل کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔

انہوں نے اپیل کی کہ عوام سرکاری اداروں و دیگر قومی املاک میں خورد برد کرنے والوں کے خلاف کھلی کچہری میں نشاندہی کریں۔

ڈائریکٹر جنرل نیب کراچی نے کہا کہ نیب قومی احتساب آرڈیننس 1999 کے تحت فوری کاورائی عمل میں لائے گی۔  قومی خزانہ کو نقصان دینے والے اشخاص پاکستان اور پاکستانی عوام کی خوشحالی کے دشمن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانا وقت کی اولین ترجیحات میں سے ایک اہم ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیے:بدعنوانی کے بڑے مقدمات پر کارروائی اولین ترجیح ہے، چیئرمین نیب

ڈی جی نیب کراچی کی طرف سے کہا گیاہے کہ عوام اپنی شکایات شواہد کے ساتھ ای میل ایڈریس پر ارسال یا بذریعہ ٹیلیفون نمبرز پر بھی رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں