ملک کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی اور بارش کا امکان

سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی میں ہلکی بارش متوقع

فائل فوٹو


محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیزآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشین گوئی کی ہے۔

خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، ساہیوال، قلات، ژوب ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پرتیزندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، بنوں، راولپنڈی، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد، ڈی جی خان، ژوب ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش پنجاب کے ضلع  فیصل آبادمیں 24 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔

اسی طرح قصور17، نورپورتھل11، مری07، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا06، منگلا03 اورجوہرآباد میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

خیبرپختونخواکے علاقوں  بالاکوٹ18، دیر11، مالم جبہ، کاکول04 اور بنوں میں 02 ملی میٹر بارش ہوئی ۔

کشمیرکے علاقوں  کوٹلی میں 17، گڑھی دوپٹہ16، مظفرآباد (ائیرپورٹ16، سٹی08)اور راولاکوٹ میں 05 ملی بارش ریکارڈ کی گئی ۔

بلوچستان کے ضلع  ژوب میں 11 جبکہ  گلگت بلتستان کے علاقے  استور میں 03ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا

آج گرم ترین مقامات  میں  سبی48، جیکب آباد، روہڑی میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں