کوہلی پاکستان کیخلاف میچ میں بڑا ریکارڈ بناسکتے ہیں


بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی جدید کرکٹ میں دنیا کے بہترین بلے باز تصور کئے جاتے ہیں۔

ون ڈے، ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ان کی کارکردگی اپنی مثال آپ ہے اور اب وہ پاکستان کے خلاف عالمی کپ کے اگلے میچ میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر سکتے ہیں۔

30 سالہ کوہلی کو ون ڈے کرکٹ میں گیارہ ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کے لئے محض 57 رنز درکار ہیں۔

اگر ویرات کوہلی پاکستان کے خلاف میچ میں یہ ہدف عبور کر لیتے ہیں تو وہ ون ڈے کرکٹ میں سب سے جلدی گیارہ ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔

بھارتی کپتان نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں یہ ریکارڈ حاصل کر سکتے تھے تاہم بارش کے باعث یہ میچ منسوخ کر دیا گیا۔

اس وقت سب سے کم 276 اننگز میں گیارہ ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بھارت کے عظیم کھلاڑی سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے، کوہلی اس وقت 221 اننگز میں 10943 رنز بنا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں