سرفراز پر تنقید،بھارتی اداکارہ دفاع کیلئے سامنے آگئیں


ملکہ برطانیہ سے ملاقات کے دوران قومی لباس زیب تن کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو سوشل میڈیا پر بعض عناصر کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو بھارتی اداکارہ سرفرازاحمد کے دفاع میں سامنے آگئیں۔

بھارتی اداکارہ گوہرخان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب میں سرفرازاحمد  کے شلوار قمیض زیب تن کرنے پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنا دیں۔

انہوں نے ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب اور ملکہ الزبتھ سے ملاقات کے دوران  سرفراز احمد کو اپنی ثقافت کی نمائندگی کرنے اورقومی لباس زیب تن کرنے پر سراہا۔

گوہر خان نے ٹوئٹر پرسرفراز احمد پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے لکھاکہ سرفراز یہاں اپنی ثقافت کی نما ئندگی کررہے ہیں اور اس لباس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہے ہیں۔

گوہر خان نے لکھا کہ ہر انسان کووقار اور فخر کے ساتھ اپنی مرضی کالباس پہننے کا حق ہے، انہوں نے کینیڈین صحافی طارق فتح کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ آپ کو اس بارے میں کچھ نہیں پتہ کہ اپنے ملک کی نمائندگی کیسے کی جاتی ہے، شاید آپ کو اپنی شناخت کا مسئلہ ہے؟

یہ بھی پڑھیے:آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کی افتتاحی تقریب

طارق فتح نامی نام نہاد صحافی نے سرفراز احمد کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے انکا مذاق اڑایا تھا۔


متعلقہ خبریں