پولیس اہلکار نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا

پولیس اہلکار نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا

کوئٹہ:  پولیس اہلکار نے خودکش حملہ آور کی امام بارگاہ میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے نصرالاضحی امام بارگاہ میکانکی روڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم وہاں موجود پولیس اہلکار نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

حملہ آور کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر مشکوک افراد کی تلاش شروع کر دی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کے جسم پر موجود خودکش جیکٹ ناکارہ بنانے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے۔


متعلقہ خبریں