بھارت: سورت کے کوچنگ سینٹر میں آگ لگ گئی، 19 افراد ہلاک


نئی دہلی: بھارتیی ریاست گجرات کے شہر سورت کے ایک کوچنگ سینٹر میں آگ لگنے کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی اور اس میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔

آگ تیسری اور چوتھی منزل پر لگی جس کے باعث طالب علموں کو عمارت سے نکلنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کئی افراد چھت سے چھلانگ لگانے پر مجبور ہوگئے۔

گجرات کے وزیراعلیٰ وجے روپانی نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے مرنے والوں کے اہلخانہ کے لیے فی کس چار لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم نریندر مودی نے بھی واقعے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔


متعلقہ خبریں