لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آصف علی کی کمسن بیٹی امریکہ میں انتقال کر گئی۔
پاکستانی کرکٹر آصف علی کی 2 سالہ بیٹی نور فاطمہ کئی ماہ سے بیمار تھی اور کینسر جیسے موضی مرض کے باعث امریکہ کے اسپتال میں زیر علاج تھی، نور فاطمہ کا کینسر اسٹیج فور پر تھا۔
آصف علی کی بیٹی کو گزشتہ ماہ کینسر کے باعث امریکہ کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جبکہ آصف علی بیٹی کی بیماری کے باوجود کرکٹ ٹیم کو دستیاب تھے اور انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بھی حصہ لیا تھا۔
میڈیا منیجر پاکستان کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ٹیم کے تمام اراکین آصف علی کے ساتھ ہیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آصف علی کی بیٹی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
I know too well the pain & anguish of losing a loved one to cancer. My heart goes out to @AasifAli2018 & his family who lost their beautiful child to this most merciless disease.May Allah grant them strength in this difficult time & may another brave cancer warrior rest in peace.
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) May 19, 2019
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپنر شادان خان نے ٹوئٹر پر کہا کہ آصف علی جیسا صابر انسان نہیں دیکھا۔ آصف بھائی اس مشکل وقت میں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔
انا لله وانا اليه راجعون
Allah @AasifAli2018 bhai ki beti ko jaanat naseeb farmaye aur un ki family ko sabr de. Asif bhai jesa saabir insaan maine nahi dekha. Asif bhai is mushkil waqt mai hum sub aap ke saath hein.— Shadab Khan (@76Shadabkhan) May 19, 2019
انہوں نے کہا کہ اللہ آصف بھائی کی بیٹی کو جنت نصیب فرمائے اور ان کی فیملی کو صبر دے۔
یہ بھی پڑھیں ورلڈ کپ اسکواڈ، محمد عامر اور آصف علی کی شمولیت کا فیصلہ
گزشتہ ماہ بیٹی کے علاج کے لیے امریکہ روانگی سے قبل آصف علی نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کے علاج کے لیے امریکہ روانہ ہو رہے ہیں۔ آصف علی نے فوری ویزہ جاری کرنے پر امریکی سفارتخانے کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔
My daughter is fighting the stage IV cancer and we are taking her to US for her treatment. A big shout out to @usembislamabad and @USCGLahore for issuing the visa to us within an hour. Special thanks to Mike, Elizabeth, Tanveer & @TalhaAisham Bhai. Keep my princess in your Duas!
— Asif Ali (@AasifAli2018) April 22, 2019
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آصف علی کی بیٹی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی معصوم بیٹی کے انتقال پر دکھ ہوا، غم کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔