دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 6 افراد جاں بحق، 5 لاپتہ



حیدرآباد: دریائے سندھ میں مٹیاری کے قریب کشتی الٹنے سے چھ افراد جاں بحق اور پانچ لاپتہ ہوگئے ہیں۔ جاں بحق افراد میں چار خواتین اور دو مرد شامل ہیں۔

ایس ایس پی جامشورو کے مطابق ڈوبنے والی چھ میں سے تین خواتین کی شناخت ہوگئی ہے۔ مسمات حسینہ، مسمات آست اور مسمات دوگر ڈوبنے والے افراد میں شامل ہیں۔

ڈپٹی کمیشنر جامشورو فریدالدین مصطفی نے واقعہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے اور پاک نیوی سے بھی مدد طلب کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اندھیرے کے سبب امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کشتی مٹیاری سے دریا پار کرکے جامشورو کی طرف جارہی تھی کہ بارش اور تیز آندھی کے باعث توازن بگڑ گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں بچوں سمیت 11 افراد سوار تھے جن میں سے چھ کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں