ایل او سی خلاف ورزیاں، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب


اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ دو اور پانچ مئی کو بھارتی سیکیورٹی فورسز کی سیز فائر لائن معاہدے کی خلاف ورزیاں پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو اہلو والیا کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کروایا۔

ترجمان نے بتایا کہ رکھ چکری سیکٹر پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 15 سالہ نوجوان طاہر حفیظ شہید ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: ایل او سی: پاک فوج کی جوابی کارروائی میں پانچ بھارتی فوجی ہلاک

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فائرنگ سے نوجوان کی نو سالہ بہن طاہرہ بھی شدید زخمی ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ پانچ مئی کو ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر پر بھارتی اشتعال انگیزی سے خاتون سمیت دو افراد شہید ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ، بزرگ شہری شہید

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی سیکورٹی فورسز ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر شہری آبادیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ایل او سی کی خلاف ورزیوں سے باز رہے، سیزفائر لائن کی خلاف ورزیاں قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہیں۔


متعلقہ خبریں