رضا باقر پر تنقید مناسب نہیں، ہمایوں اختر خان


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا کہ  رضا باقر کی بطور اسٹیٹ بینک تعیناتی پر تنقید مناسب نہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ندیم مالک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  ہر حکومت کے دور میں ورلڈ بینک اورعالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے لوگ اہم عہدوں پر رہے ہیں۔

ملکی حالات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اللہ خیر کرے گا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے کہا کہ حکومت نے قوم سے بہت جھوٹ بولا، اگر کہیں اور انہوں نے یہ بات کی ہوتی کہ ہمیں حکومت میں آنے سے پہلے حالات کا اندازہ نہیں تھا تو انہیں جوتے مارے جاتے۔

ان کا کہنا تھا کہ غریب آدمی کا گزارہ مشکل ہوگیا ہے، پی ٹی آئی نے پاکستان کا بیڑہ غرق کردیا ہے، انہوں نے قوم سے صرف جھوٹ بولا۔

رانا مشہود نے کہا کہ آج ہم باہر نکلنے پر مجبور ہیں کیونکہ قوم کو ہماری ضرورت ہے، لوگ رمضان بازار میں کھڑے ہوکر موجودہ حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ شہباز شریف کا علاج بھی باہر ہوا تھا اور اس وقت وہ جلا وطن تھے، میاں صاحب پاکستان میں علاج کرانا چاہتے ہیں لیکن ڈاکٹرز نے خود انہیں باہر جانے کا مشورہ دیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ ابھی اور مشکلات آئیں گی، ہمیں حکومت کے طریقے کار سے سخت اختلافات ہیں۔


متعلقہ خبریں