‘نظریہ ختم ہوتا ہے تو قوم بھی ختم ہوجاتی ہے’


سوہاوہ: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نظریہ ختم ہوتا ہے تو قوم بھی ختم ہوجاتی ہے اور جب مشرقی پاکستان ہم سے الگ ہوا تو اس کی وجہ بھی نظریئے کا پیچھے رہ جاننا تھی، ہمیں اپنے نظریئے کی جانب واپس جانا ہوگا۔

انہوں نے سوہاوہ میں القادر یونی ورسٹی کی بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تعمیر ریاست کے اصولوں پر ہونی تھی، ہم نے تاریخ میں بھی اپنے لوگوں کو انصاف نہیں دیا اور اسی وجہ سے پاکستان ٹوٹا۔

ان کا کہنا تھا کہ نہ نظریہ رہا اورنہ ہی رہنما پیدا ہورہے ہیں، ہمیں فاٹا کے لوگوں کی مدد کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 23 سال پہلےسیاست کا آغازکیا اور ایک مقصد کے ساتھ سیاست میں آیا،قائداعظم کے بعد آنے والےحکمران پاکستان بنانےکے اصل مقصد سےہٹ گئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے مدینہ کی طرز پراسلامی فلاحی ریاست بننا تھا،پاکستان بننےکےبعدہم اسلامی رہےنہ فلاحی، علامہ اقبال نےاسلامی فلاحی ریاست کےتصورکواجاگرکیا، وہ قومیں ختم ہوجاتی ہیں جن کانظریہ ختم ہوجاتاہے۔

انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست کے اصول آج کل ہمیں یورپ میں نظر آتے ہیں۔

دوسری جانب

قائداعظم محمد علی جناح کو کینسر تھا یا تپ دق،، وزیراعظم عمران خان کے بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی،، صارفین نے کہا تاریخی کتابوں میں بتایا گیا ہے قائداعظم کو تپ دق تھا،، آج عمران خان کے توسط سے معلوم ہوا کہ قائداعظم کو تپ دق نہیں نہیں کینسرکا مرض لاحق تھا۔  

PKGوزیراعظم عمران خان نے نیا انکشاف کیا ہے اور کہتے ہیں قائداعظم کو کینسر تھا، جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر عمران خان کے بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ایک صارف نے کہا ہم نے آج تک قائداعظم کے بارے میں یہی پڑھا کہ ان کو ٹی بی تھی لیکن خان صاحب نے  انکشاف کیا ہے کہ ان کو کینسر تھا ،،شیریں مزاری اب وضاحت کریں گی کہ خان کی زبان پھسل گئی تھی۔

ایک اور صارف نے ظنزا کہا بلاشبہ قائداعظم کو ٹی بی تھی لیکن اگر نیازی صاحب نے کینسر کہا ہے تو ان کی بات ماننے اور دوسروں کو یقین دلانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔

ایک صارف نے ٹویٹ کیا کہ خان صاحب نے قائداعظم کی روح کو بھی نہ بخشا اور ان کو کینسر کرادیا ۔

ماضی میں وزیراعظم عمران خان نے کبھی کہا حضرت عیسیٰ کا تاریخ میں ذکر نہیں، تو کبھی ہزاروں کلومیٹر فاصلے کے باوجود جاپان اور جرمنی کو پڑوسی ملک قرار دیا۔

اسی طرح چین میں میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے خطاب کرتے ہوئے صوبہ خیبرپختون خواہ میں لگنے والے ایک بلین درختوں کو پانچ بلین میں بدل دیا تھا۔


متعلقہ خبریں