48 ممالک کےشہریوں کیلئے ویزہ میں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری

آزادجموں و کشمیر میں بین الاقوامی سیاحوں پر این او سی کی شرط ختم

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزارت داخلہ نے نئی ویزہ پالیسی جاری کر دی۔ 48 ممالک کےشہریوں کے لیے  ویزہ میں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے۔ ایران، ملیشیا، روس، ترکی، چین، سرلنکا، اسٹریلیا، ڈنمارک، برازیل اورجرمنی سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔

وزارت داخلہ کی طر ف سے جاری نوٹیفیکیشن میں  انڈیا، امریکہ، برطانیہ، افغانستان اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔ نئی پالیسی کا اطلاق 15 اپریل سے شروع کر دیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ان ممالک کے شہریوں کو ائیرپورٹ پر ہی ویزے کی سہولت میسر کی جائیگی۔ 48 ممالک میں سے 12 ممالک کے سفارتکاروں کو بھی یہ سہولت دی جائے گئی۔

یہ بھی پڑھیے:حکومت نے نئی ویزا پالیسی متعارف کرا دی

31 ممالک کے سفارتکار اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز اس پالیسی سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔

پانچ ممالک کے شہری عام پاسپورٹ پر اس سے فائدہ اٹھا سکیں ۔ ویزا پالیسی کے تحت ابتدائی طور پر ویزا تین ماہ کا دیا جائے گا۔ نئی پالیسی کے حوالے سے فارن مشن اور متعلقہ اداروں کو اگاہ کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے اس وقت کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نےرواں سال جنوری میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا ٹاک میں کہا تھا  کہ پاکستان میں سیاحت کے لیے نئی ویزا پالیسی متعارف کرا رہے ہیں جس کے تحت 175 ممالک کو ای ویزہ کی سہولت دی جائے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم ملکوں کو ویزا آن ارائیول کی سہولت بھی دے رہے ہیں۔ برٹش اور امریکن پاسپورٹ رکھنے والے بھارتی باشندوں کو بھی ویزا آن ارائیول کی سہولت دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ بزنس ویزا کی سہولت 96 ممالک تک بڑھا دی گئی ہے۔ 50 ممالک کے سیاحوں کو ایئر پورٹ پہر ویزا دیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات و نشریات نے بتایا کہ صحافیوں کو بھی طویل المدت ویزے فراہم کیے جائیں گے علاوہ ازیں اسٹوڈنٹ ویزا کی مدت بھی دوسال کر دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 70 سال بعد ایک نئے دور کا آغاز ہو اہے۔ ملائیشیا کے پاس سیاحت کے لیے صرف ساحلی مقام ہیں جبکہ پاکستان سیاحت کے لیے ایک جنت ہے کیونکہ یہاں بہت سے سیاحتی مقامات موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں