نشوا کے والد کا دارالصحت کے چیئرمین کی گرفتاری کا مطالبہ


اسلام آباد: غلط انجیکشن کے باعث انتقال کر جانے والی ننھی پری نشوا کے والد نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کے سامنے میں نے تین مطالبات رکھے تھے جن میں اسپتال کو سیل کرنا، آزادانہ تحقیقات اور ذمہ داران کو گرفتار کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میرے پہلے مطالبے پر اسپتال کو سیل کر دیا گیا جس کی وجہ سے احتجاج کو مؤخر کر دیا گیا تھا تاہم اگر باقی دو مطالبات پورے نہ کئے گئے تو ہم احتجاج کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری بیٹی نشوا تو واپس نہیں آ سکتی مگر اب میں اس بیمار نظام کے خلاف باہر نکلا ہوں تاکہ کل کو کوئی اور بچہ اس طرح موت کی آغوش میں نہ جائے۔

انہوں نے کہا کہ میری بیٹی کی موت کے ذمہ دار اسپتال کی اعلیٰ انتظامیہ ہے جن کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے مگر پولیس چھوٹے لوگوں کو گرفتار کر رہی ہے۔

 


متعلقہ خبریں