سی پیک پاکستان کیلئے نعمت ہے،عمران خان


بیجنگ :وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کے لیے ایک نعمت ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے یہ بات  چین پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے ظہرانے میں شرکت کے موقع پر تقریب سے خطاب میں کی ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سی پیک منصوبوں سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ رہےہیں ۔  سی پیک منصوبوں کی مکمل حمایت کرتےہیں۔

عمران خان نے کہا سی پیک منصوبہ پاکستان کےلیے ایک نعمت ہے۔ سی پیک پر پورا پاکستان متفق ہے، سی پیک کی بدولت دیگر ملک پاکستان میں سرمایہ کاری کا سوچ رہےہیں۔

عمران خان نے کہا کہ  پاک چین دوستی سے متعلق فرینڈشپ ایسوسی ایشن کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔  خطے کا امن افغانستان میں استحکام سے جڑا ہے۔ بھارت کے ساتھ بھی اچھے تعلقات چاہتےہیں۔

پاک چین دوستی کےحوالے سے ایسوسی ایشن کی کوششوں کا معترف ہوں۔ سی پیک منصوبہ بیلٹ اینڈ روڈ کی صورت میں پاکستان کےلیے اہم ہے۔ چین کےتعاون سےگوادربڑاتجارتی مرکزبن گیا ہے ۔

انہوں نے کہا چین دنیا میں تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معاشی قوت ہے۔ چین اور پاکستان کےدرمیان تعاون کی مختلف جہتیں ہیں۔ غربت میں کمی کے پروگرام کے لیے چین کا تعاون حاصل ہے۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان خطے میں استحکام اور امن کے لیے کوشاں ہے ۔

یہ بھی پڑھیے:فخر ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا حصہ ہیں، وزیراعظم پاکستان

وزیراعظم عمران خان چارروزہ دورے پر چین کے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کے لیے چین پہنچے ہیں ۔ انہوں نے آج فورم کی سائیڈ لائن پر مختلف ملاقاتیں بھی کی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے  ورلڈ بینک کی سی ای او کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات بھی کی ہے۔ ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی،مشیرخزانہ حفیظ شیخ بھی شریک تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے عالمی بنک کی سی ای او کو ملک کی معیشت کی بہتری کے لیے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔وزیراعظم پاکستان نے خطے میں غربت کے خاتمے ، معاشی خوشحالی اور خاص طور پر داسو منصوبے کےلیے عالمی بنک کی سپورٹ کی تعریف کی ۔

وزیراعظم عمران خان نے غربت کے خاتمے کے لیے احساس پروگرام کے حوالے سے عالمی بنک کی چیف ایگزیکٹو آفیسر کو بریف کیا۔

عالمی بنک کی سی ای او نے پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹینا لیگارڈ سے بھی ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

https://twitter.com/nadeemmalik/status/1121733114097696771?s=20

یہ بھی پڑھیے:وزیر اعظم عمران خان چار روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان کی تاجکستان کے صدر سے ملاقات بھی ہوئی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔


متعلقہ خبریں