لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان علاج کے لیے منگل کو انگلینڈ انگلینڈ روانہ ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق بورڈ کی جانب سے انگلینڈ میں ڈاکٹر پیٹرک کینیڈی سے وقت لیا گیا ہے۔
طبی معائنے کے دوران شاداب خان کے ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔
? Update on Shadab Khan.
Shadab Khan will leave for London on Tuesday, where the PCB has set-up his appointment on Thursday and Friday.
— PCB Official (@TheRealPCB) April 22, 2019
ڈاکٹر کینیڈی جمعرات اور جمعہ کو شاداب خان کا معائنہ کریں گے۔
مزید پڑھیں: دورہ انگلینڈ: شاداب خان ہیپاٹائٹس سی کے باعث ٹیم سے باہر
خیال رہے کہ گزشتہ روز شاداب خان کے خون میں ہیپاٹائٹس سی کی نشاندہی کے بعد وہ دورہ انگلینڈ کیلئے اسکواڈ سے باہر ہوگئے تھے۔
پی سی بی کے مطابق دورہ انگلینڈ کیلئے شاداب خان کی جگہ یاسر شاہ کو کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔شاداب خان کا میڈیکل ٹیسٹ مثبت آنے پر ٹیم سے باہر کیا گیا ہے۔
ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ایک مختصر پریس کانفرنس میں بتایا کہ شاداب خان کے بلڈ ٹیسٹ میں ہیپاٹائٹس وائرس کا انکشاف ہوا ہے اور انہیں ایک ماہ مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔
چیف سلیکٹر نے بتایا کہ شاداب خان کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں ڈاکٹر کی مشاورت کے بعد رکھا جائے گا۔
انضمام الحق کا کہنا تھا کہ شاداب کی جگہ ورلڈ کپ میں محمد عامر یا آصف علی کو موقع دیا جاسکتا ہے تاہم فی الحال متبادل کھلاڑی کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔
خیال رہے کہ نوجوان ٹیسٹ اسپنر کی ورلڈ کپ میں عدم شمولیت شاہینوں کے لیے بڑا دھچکہ ہوگا۔
پی ایس ایل کے بعد قومی ٹیم میں اپنے جوہر دکھانے والے شاداب ٹیم کا مستقبل حصہ سمجھے جاتے ہیں۔
انہوں نے ناصرف اپنی بولنگ بلکہ بیٹنگ سے بھی کرکٹ کے پنڈتوں کو متاثر کیا ہے۔