شہباز شریف، فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر


اسلام آباد: سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی کی اپیلیں سماعت  کےلئے مقرر کردیں۔

ہم نیوز کے مطابق جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ  کیس کی سماعت  18 اپریل کو کرے گا۔

جسٹس مقبول باقر اور  جسٹس اعجازالاحسن بینچ  کا حصہ ہوں گے۔ نیب نے آشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی اپیل دائر کر رکھی ہے۔

نیب نے فواد حسن فواد کی بھی آشیانہ اسکیم میں ضمانت منسوخی کی اپیل دائر کر رکھی ہے۔

اس سے قبل نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں  شہباز شریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت کے خلاف دائراپنی ہی درخواست پر سپریم کورٹ سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی۔

مزید پڑھیں: آشیانہ اقبال کیس کا ضمنی ریفرنس دائر، شہبازشریف سمیت 13 افراد نامزد

شہباز شریف کی آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم میں درخواست ضمانت منظوری کے بعد نیب نے سپریم کورٹ میں کیس کو چیلنج کیا۔

واضح رہے چودہ فروری کو  قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف  شہباز شریف کو عدالت نے رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں