حمزہ شہباز کی گرفتاری کا معاملہ، نیب پر سوالات اٹھ رہے ہیں


اسلام آباد:حمزہ شہباز کی گرفتاری کے معاملے پر ایک جانب نیب پر سوالات اٹھ رہے ہیں تو دوسری جانب پی ٹی آئی اور ن لیگ کے رہنماؤں نے ایک دوسرے پر تنقید کا سلسلہ جاری کررکھا ہے۔

حمزہ شہباز کو گرفتاری کا کوئی نوٹس نہیں ملا،مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب ثبوت نہیں دیتا اپنے پاس ہی رکھتا ہے اور حمزہ شہباز کو گرفتاری کا کوئی نوٹس نہیں ملا۔

ہم نیوز کے پروگرام نیوز لائن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب ایسا کالا قانون ہے جس سے کسی کا واسطہ نہ پڑے۔ ہماری غلطی ہے۔ نیب نے آج تین پریس ریلیزیں جاری کیں۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان شوگر ملز کیس، شہباز شریف، حمزہ شہباز کے خلاف ریفرنس دائر

ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ تحقیقات کی بنیاد پر تو وزیراعظم عمران خان کو بھی گرفتار کرنا چاہیے۔ نیب نے اگر قانونی کارروائی کی تو ایسے چھاپہ کیوں مارا۔

کسی کو بھی بتا کر حراست میں نہیں لیا جاتا، راجہ عامرعباس 

سابق نیب پراسیکیوٹر راجہ عامر عباس نے کہا کہ کسی کو بھی بتا کر حراست میں نہیں لیا جاتا۔ یہ اقدام ایک دم ہی کیا جاتا ہے تاکہ ملزم سے پوچھ گچھ کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نیب اہلکار گرفتاری کرنے گئے تھے تو پھر گرفتار کیوں نہیں کیا یہ ایک بڑا سوال ہے۔

راجہ عامر عباس نے کہا کہ نیب اگر کل تک حمزہ شہباز کو گرفتار نہیں کرتی تو سوال اٹھیں گے اور سب کو یہ ہی محسوس ہوگا کہ سب کے ساتھ ایک جیسا رویہ نہیں برتہ جارہا۔

حمزہ شہباز نے کوئی سیاسی جدوجہد نہیں ، کنول شوذب

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما کنول شوذب نے کہا کہ حمزہ شہباز نے کوئی سیاسی جدوجہد نہیں کی اسی لیے انہیں مشکلات کا اندازہ ہی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنوں نے سیاسی جدوجہد کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ نے اداروں کو مشکوک بنا دیا ہے آج ان کا رویہ بہت غلط تھا۔

حکومت عوام کی توجے مسائل سے ہٹانا چاہتی ہے،علی پرویز

پاکستان مسلم لیگ نے رہنما علی پرویز نے کہا کہ اس وقت اہم بات یہ ہے کہ نیب کے قانون میں اصلاحات لائی جائیں۔ آج کا واقعہ تشویشناک ہے۔ وہ شخص جو تحقیقات میں تعاون کررہا ہے اس کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی توجے مسائل سے ہٹانا چاہتی ہے۔


متعلقہ خبریں