آرمی پبلک اسکول سانحے میں بچ جانے والے طالب علموں میں سے ایک احمد نواز کو ’پرائیڈ آف بریٹن‘ ایوارڈ سے نواز گیا ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اس اعزاز کو حاصل کرنے پر بے حد خوش ہیں۔
18 سالہ احمد نے پیغام میں اپنے اس سفر کے دوران لوگوں کی بے پناہ محبت اور سپورٹ پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ وہ معاشرے کے دیگر نوجوانوں کو بھی انسپائر کرنے میں کامیاب ہوں گے۔
Greatly humbled & encouraged to recieve @PrideOfBritain’s Award. Thanks to everyone for your unconditional support & love throughout my journey. Hope to continue to inspire more young people to be upstanders in their society. #UnleashThePotential pic.twitter.com/qsb0J7dY5L
— Ahmad Nawaz (@Ahmadnawazaps) March 27, 2019
خیال رہے کہ طالبان کے حملے کے وقت احمد صرف 14 سال کے تھے اور سانحے کے دوران خود کو مردہ ظاہر کرکے اپنی جان بچانے میں کامیاب رہے تھے۔
اس سانحے میں ان کے بھائی اور کلاس کے دیگر طالب علم شہید ہوگئے تھے۔ احمد بھی واقعے میں شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں بعد میں علاج کے لیے برطانیہ منتقل کیا گیا تھا۔
آرمی پبلک اسکول سانحے میں 130 بچوں سمیت 144 افراد شہید ہوگئے تھے۔