آج بلاول بھٹو نے سب سے بڑا یوٹرن لیا،وفاقی وزیر اطلاعات

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ بھٹو کے نواسے نے ضیاالحق کے منہ بولے بیٹے سے ہاتھ ملا کر سب سے بڑا یوٹرن لیا۔

انہوں  نے اس بارے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرایک ٹویٹ پیغام پوسٹ کیا۔


دوسری جانب انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج بھٹو کے خون پر میثاق صلح  ہوگیا، بلاول بھٹو زرداری نے خود کو نوازشریف کے سیاسی مزار پرمجاور دکھا کر پنجاب میں سیاسی میلہ لوٹنا چاہتے ہیں۔ مسلم لیگ ن سے مایوس نوازشریف کا ملاقاتی اب بلاول ہی رہ گیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ نوازشریف اپنی پارٹی سے بڑے نالاں ہیں، اپوزیشن نوازشریف کی صحت پر سیاست کررہی ہے کیونکہ اپوزیشن نہیں چاہتی کے نوازشریف صحت مند ہوں اور ان کا علاج ہو۔

یہ بھی پڑھیں: نیب کو مضبوط کرنے کے لیے ترامیم کریں گے، فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کہہ چکے ہیں نوازشریف جہاں چاہیں علاج کرائیں۔ اپوزیشن نوازشریف کی بیماری کو سیاسی پروجیکٹ کے طورپر استعمال کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دو سیاسی مایوسوں کی ملاقات سے مایوسی ہی برآمد ہوئی۔


متعلقہ خبریں