اسلام آباد: حکومت نے 2019 میں سول اعزاز کے لئے 12 شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی نامزد شخصیات کی فہرست جاری کر دی ہے۔
ہم نیوز کے مطابق اس سال 18 غیر ملکی افراد سمیت 127 افراد کو سول اعزاز کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے سانحہ مستونگ میں شہید ہونے والے سراج رئیسانی کا نام تمغہ شجاعت کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔
اس سال میں سابق ٹیسٹ کرکٹرز وسیم اکرم اور وقار یونس کو ہلال امتیاز دیا جائے گا، اس کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ کو ستارہ امتیاز کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔
This kid from the village of Swabi who started cricket with dreams in his eyes never thought that he will get the Civil Award of Pakistan.
This award is for all the people out there who never give up. This award is for all Pakistanis. Thank you Pakistan. I am humbled & honored! pic.twitter.com/w8tEht58El— Yasir Shah (@Shah64Y) March 10, 2019
مشہور گلوکار عطااللہ عیسی خیلوی اور سجاد علی کو بھی سول ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا ہے، انہیں ستارہ امتیاز سے نوازہ جائے گا۔
جرنلزم کیٹیگری میں صحافی ارشد شریف کو سول اعزاز پرائڈ آف پرفارمنس (تمغہ برائے حسن کاکردگی) کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے اداکارہ بابرہ، ریما اورمہوش حیات کوسول ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم اورنامور ریسلر انعام بٹ کو بھی سول ایوارڈ دیا جائے گا۔
تعلیم، صحت، عوامی خدمت، سائنسدان اور انجیئنرز کو بھی سول اعزاز کے لئے نامزد کیا گیا ہے جنہیں صدر پاکستان 23 مارچ کو ایک تقریب میں اعزازت دیں گے۔
زندگی کے اہم اور مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردی دکھانے والوں کی فہرست 14 اگست کو جاری کی جاتی ہے تاہم گزشتہ سال یوم آزادی پر ملک میں حکومت قائم نہ ہونے پر یہ فہرست یوم پاکستان سے قبل جاری کی گئی ہے۔