کالعدم تنظیموں کے اداروں میں حکومتی مینیجرز تعینات

کالعدم تنظیموں کے اداروں میں حکومتی منیجرز تعینات

  • لاہور: نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ حکومت پنجاب نے جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جائیدادوں کے لیے شیخوپورہ کے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو فوکل پرسن تعینات کر دیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے اداروں پر مختلف ایڈمنسٹریٹرز تعینات کیے گئے ہیں۔ شیخوپورہ میں تین اسکولوں، 12 مدارس اور مساجد کو حکومتی تحویل میں لیا گیا ہے۔

حکومت پنجاب ہدایت پر دونوں تنظیموں کے اداروں پر تعینات کیے جانے والے ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مالی اخراجات کا ریکارڈ مرتب کریں۔

ہم نیوز کے مطابق شیخوپورہ میں تین اسکولوں، 12 مدارس، مساجد، ایک اسپتال، ایک نرسنگ اسکول، دو ڈسپنسریز اور چھ ایمبولنسوں کا چارج حکومت نے سنبھال کر منیجرز متعین کردیے ہیں۔

حکومت پنجاب کی ہدایت پر جن اداروں کو حکومتی تحویل میں لیا گیا ہے ان اداروں کی متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو بطور چیف ایڈمنسٹریٹرز اضافی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق تمام فوکل پرسنزاورایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ متعلقہ افسران کو اداروں سے متعلق مکمل تفصیلات اکھٹی کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

وفاقی وزارت داخلہ نے جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کو 21 فروری کو کالعدم قرار دیا تھا۔ کالعدم قرار دینے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے پر بھی اتفاق ہوا تھا۔

وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہا تھا کہ مقاصد کے حصول تک نیشنل ایکشن پلان 2014 کے تحت کالعدم تنظیموں کے خلاف مقاصد کے حصول تک آپریشن جاری رہے گا۔


متعلقہ خبریں