پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ممبران کی عدم شرکت پر سینیٹر میاں عتیق نے سینیٹ اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ خیبر پختون خواہ اور بلوچستان کی جانب سے ابھی تک پی ایم ڈی سی کے کونسل کے ممبران کا نامزدگی نہیں کی گئی۔
آج چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا۔ ادھوری پی ایم ڈی سی کونسل کا اجلاس بلانے پر میاں عتیق کا اعتراض اٹھایا ۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ پی ایم ڈی سی کونسل اجلاس پر رولنگ دیں کیونکہ اجلاس میں منتخب ہونے والے صدر کو پورے صوبوں کا اعتماد حاصل نہیں ہو گا ۔
بعد ازاں بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کولازمی مکمل کرانے کا ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا گیا، بل سنیٹر عائشہ رضا فاروق نے ایوان میں پیش کیا۔
اس موقع پر سینیٹر عائشہ رضا فاروق کا کہنا تھا کہ بچوں کے ویکسیبشن کارڈ کو اسکول میں داخلے اور اور بے فارم کیلئے لازمی قرار دیا جائے، ویکسیبشن نہ ہونے سے دس میں سے ایک بچہ پانچ سال کی عمر تک پہنچتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کو بچوں کو لازمی ویکسیبشن پروگرام مکمل کروایا جائے ۔
سرکاری اور نجی اداروں میں ڈے کیئر سینٹرز کے قیام کا بل متفقہ طور پرمنظور کر لیا گیا،بل سنیٹر قرة العین مری نے پیش کیا۔
اس موقع پر سینیٹر قرتہ العین نے کہا کہ اسلام آباد میں ڈی کیئر سینیٹرز قائم کئے جائیں، وفاقی حکومت ہر اسے ادارے میں ڈے کئیر سینیٹر کا قیام یقینی بنائے، جہاں 70 سے زائد ملازمین کام کر رہے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈے کئیر سینیٹر قائم نہ کرنے والے کو وارننگ دی جائے گی، اس کے بعد بھی عمل درآمد نہ کرانے پر ایک لاکھ روپے تک جرمانہ اور چھ ماہ تک قید ہو سکے گی۔