بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب


 اسلام آباد: پاکستان کے خلاف دن رات جھوٹے پروپیگنڈے میں مصروف بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان پر مبینہ حملے کی چلائی جانے والی ویڈیو تین سال پرانی نکلی۔

نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک اور پاکستان پر حملے کے جھوٹے بھارتی الزامات کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے۔ بھارت کے مختلف چینلوں کی جانب سے حملے کا ڈھنڈورا پیٹ کرچلائی جانے والی ویڈیو یوٹیوب پر پہلے سے ہی موجود تھی۔

یوٹیوب پر 23 ستمبر 2016 سے موجود ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں وائٹل سائنز کا گانا بھی سنا جاسکتا ہے جسے بھارتی چینلوں کی جانب سے پاکستان پر حملے کی ویڈیو قراردیاجاتا رہا ہے۔

جنگی جنون میں مبتلا بھارتی حکومت اور میڈیا کی پاکستان دشمنی میں بدحواسی کا یہ عالم ہے کہ پاکستانی طیاروں کو بھارتی بناکر دکھایا جاتا رہا جس کا مقصد بھارتی عوام میں مزید اشتعال پھیلا کراپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنا ہے۔

واضح رہے آج پاک فضائیہ نے ایل او سی پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دو بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرایا۔

یہ بھی پڑھیں: جواب دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا، ڈی جی آئی ایس پی آر

دفتر خارجہ نے بتایا تھا کہ جوابی کارروائی پاکستانی حدود میں رہتے ہوئے کی گئی۔ پاکستان نے بھارت کی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔

دفتر خارجہ کی طرف سے کہا گیا کہ پاک فضائیہ کی کارروائی کو جوابی وار نہیں کہا جاسکتا۔ اس کا مقصد اپنے حق کو محفوظ  رکھنا ہے۔ ہم اپنے دفاع کے لیے کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں دشمن کے دو طیارے مار گرائے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں