پاکستان آرمی زندہ باد ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

پاکستان آرمی زندہ باد، پاکستان آرمی زندہ باد ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

فائل فوٹو۔–


اسلام آباد: پاکستان کے بھارت کو بھرپور جواب کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستان آرمی زندہ باد، پاکستان اسٹرائیکس بیک اور پاکستان ایئرفورسز ہمارا فخر کے نام سے ہیش ٹیگ دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بن چکے ہیں۔

PakistanAirForceOurPride #PakistanStrikesBack #PakistanArmyZindabad#

سوشل میڈیا پر ناصرف پاکستانی فورسز کے خوب چرچے ہو رہے ہیں بلکہ ٹوئٹر صارفین کی جانب سے مختلف تصاویر کے ساتھ ساتھ اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کو پاکستانی سرپرائز کی تصویر کہانی

ٹوئٹر صارف حسنین شاہ نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کے چھ درخت بھارت کے دو لڑاکا طیاروں کے برابر ہیں۔ اسی طرح ایک اور صارف فہد ناصر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھارت کے گرفتار پائلٹ کی نشاندہی اُن کی اپنی آفیشل ویب سائٹ نے کردی۔

اسی طرح ایک صارف نے لکھا کہ ہم نے جو کیا وہ ثبوتوں کے ساتھ کیا۔ ہم نے دن کی روشنی میں جواب دیا۔ ہم تصاویر بھی دیکھا رہے ہیں۔

اسی طرح ایک صارف نے بھارتی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ بھارت کی جانب سے کیا گیا پروپیگنڈا سب جھوٹ ہے، بھارتی میڈیا جھوٹا ہے۔


متعلقہ خبریں