سنسکرت میں پی ایچ ڈی پروفیسرکی ہتھکڑیوں میں پیشی ،وزیر اعظم کا نوٹس

سب سے بڑا چیلنج فوڈ سیکیورٹی ہے، 40 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں: وزیراعظم

فائل فوٹو۔–


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ڈاکٹر صمد کو ہتھکڑیا ں لگا کر عدالت میں پیش کرنے کا نوٹس لینے کی ہدایت کی ہے۔

عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ چئیرمین قومی احتساب بیورو(نیب) اس بات کا نوٹس لیں اور ذمےداروں کے خلاف کارروائی کریں۔


ڈاکٹر صمد سنسکرت کے واحد پی ایچ ڈی اسکالر اور نامور ماہر آثار قدیمہ ہیں۔ وہ کرپشن کے الزامات پر نیب کی حراست میں ہیں اور انہیں عدالت میں ہتھکڑیاں لگا کر  پیش کیا گیا۔

اس بارے میں صحافی رضارومی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت حیران کن بات ہے کیونکہ ڈاکٹر صمد کی آثار قدیمہ پاکستان کے لیے بہت خدمات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں میں کرپشن عام ہے لیکن الزامات پر ہی ہتھکڑیاں لگانا کہاں کا انصاف ہے۔ اس کی روک تھام بہت ضروری ہے۔


متعلقہ خبریں