اگر یہ ڈھیل ڈیل میں بدل گئی تو موجودہ حکومت کوسب سے زیادہ نقصان ہوگا،سلیم صافی



اسلام آباد: سئینرصحافی سلیم صافی نے کہا ہے اگرن لیگ کوملی ہوئی ڈھیل ڈیل میں بدل گئی تو موجودہ حکومت کو سب سے زیادہ نقصان ہوگا۔

پروگرام بڑی بات میں میزبان عادل شاہ زیب سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ حکومت میں ڈیل دینے کی صلاحیت موجود نہیں ہے، شہبازشریف کو ڈیل بھی کہیں اورسے ملی ہوئی ہے، اگر یہ ڈھیل ڈیل میں بدل گئی تو موجودہ حکومت کوسب سے زیادہ نقصان ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ  نوازشریف اور شہبازشریف کی طرزسیاست میں فرق ہے لیکن حقیقت میں دونوں ساتھ ہیں، نوازشریف اورمریم نوازکی خاموشی کا مطلب یہی ہے کہ سارا خاندان ایک صحفے پرہے۔

سلیم صافی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو ریلیف اس لیے ملتی رہی کہ زیادہ غصہ مسلم لیگ ن سے تھا،پیپلزپارٹی کو اس سے فائدہ ہوا۔ اب غصہ پیپلزپارٹی کی طرف زیادہ ہے جس سے فائدہ ن لیگ کوہورہا ہے۔ جس طرح ن لیگ نے سب اکیلے سامنے کیا اسی طرح پیپلزپارٹی کو بھی اکیلے ہی سامنا کرنا ہوگا۔ اگر ن لیگ کی دوستی ہوئی تو پیپلزپارٹی کو زبادہ نقصان ہوگا۔

ہمارے خلاف کیسزہمیں سیاسی طورپرنقصان پہنچانے کے لیے بنائےگئے،رانا ثناءاللہ

مسلم لیگ ن کے رہنما راناثناءاللہ نے کہا کہ کیس کے میرٹ پرنیب نے پورا زور لگایا اور ہم نے بھی اپنا موقف پیش کیا، ہماراپہلے بھی یہی موقف تھا کہ ہمارے خلاف کیس جھوٹے ہیں، ان کا مقصد صرف ہمیں سیاسی طورپربنائے گئے، ہمیں سیاسی طورپرنقصان پہنچایا گیا.

ان کا کہنا تھا کہ ہرفیصلے کے خلاف اپیل کی جاسکتی ہے، یہ کہا جاسکتا ہے کہ جج صاحب نے قانون کو درست انداز میں نہیں سمجھا، ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہیں تو یہی کہتے ہیں۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ حمزہ شہبازکو تب ہی گرفتارکیاجاسکتا ہے جب عدالت نے ان کی ضمانت کینسل کردی ہے۔ نیب قانون میں ترمیم کی ضرورت تھی کل بھی کہتے تھے اور آج بھی کہے رہے ہیں، یہ پہلے نہیں کہتے تھے لیکن اب کہے رہے ہیں۔

ماہرقانون شاہ خاور نے کہا کہ شہبازشریف کی ضمانت اس لیے مںظور ہوئی ہے کہ نیب کے کیس میں کمزوریاں تھیں اور ثبوت ناقص تھے۔

ان کا کہنا تھا یہ بات سچ ہے کہ احتساب کے قوانین کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ چیئرمین نیب اپنے ادارے کی ساکھ کے لیے کردار اداکریں۔

شاہ خاورنے کہا کہ نیب قوانین میں بڑے پیمانے پرتبدیلیوں کی ضرورت ہے، عدالتوں نے سفارش کررکھی ہے اس پر تمام جماعتوں کو مل کریہ کرنا چاہیے۔

وزیراعلی پنجاب کے ترجمان شہبازگل نے کہا کہ سانحہ ساہیوال میں جو کچھ ہوا یہ ایک دن کی کہانی نہیں بلکہ پورے نظام کی کہانی ہے۔ جے آئی ٹی متنازعہ نہیں ہے رپورٹ آنے کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا۔متاثرہ خاندان نے اگرمطالبہ کیا تو ہم جوڈیشل کمیشن بھی بنادیں گے۔

 

 

 

 


متعلقہ خبریں