مقبوضہ کشمیر کی برف خون سے لال ہو چکی ہے،پاکستان

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری، 5 کشمیری شہید

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی برف خون سے لال ہو چکی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہے۔


انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے ٹویٹ میں کہا کہ کلگام میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں پانچ کشمیری نوجوانوں کی شہادت غیر انسانی فعل ہے۔

ڈاکٹر فیصل نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ بھارت بے حسی سے کشمیریوں کی قتل وغارت جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ بھارت افضل گُرو اور مقبول بٹ کی پھانسیوں کے سالوں بعد بھی انصاف کے تقاضوں کی کھلے عام دھجیاں اڑا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں