اے آر رحمان کے بچوں کی انسٹاگرام پر نئی تصویر

February 9, 2019

فائل فوٹو۔–

ۢمعروف بھارتی گلوکار اور موسیقی کار اے آر رحمان کی جانب سے انکے بچوں کی نئی تصویر منظرعام لائی گئی ہے۔

گزشتہ روز اے آر رحمان نے اپنی بیٹی خدیجہ کے پردہ کرنے پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ لباس کے انتخاب کی آزادی ہے۔

اس بیان کے بعد انہوں نے  اپنے خاندان کی خواتین کی ایک تصویر بھی شئیر کی تھی جس میں خدیجہ نقاب میں موجود تھی۔

اس کے بعد انہوں نے انسٹا گرام پر ایک اور تصویر شئیر کی ہے جس میں خدیجہ سمیت ان کے تنیوں بچے موجود ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

Raheema ,Khatija and Ameen posing for Hello magazine 😊

A post shared by @ arrahman on

تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ رحیمہ، خدیجہ اور امین ہیلو میگزین کے لیے پوز دیتے ہوئے۔

واضح رہے چھ روز قبل بھارتی موسیقی کار و گلوکار اے آر رحمان کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ان کے آسکرایوارڈ جیتنے کے دس برس مکمل ہونے کی خوشیاں منائی گئی تھیں اور اسی تقریب میں اے آر رحمان کی صاحبزادی خدیجہ  بھی موجود تھی۔

انہوں نے اسٹیج پر مکمل پردے کے ساتھ  اپنے والد سے  سوال جواب بھی کیے تھے۔

جب یہ ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر وائرل ہوئی تو کئی صارفین نے اے آر رحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بھارتی گلوکار کو قدامت پسند اور تنگ نظر جیسے القابات سے نوازا۔

اور بات یہی ختم نہیں ہوئی تھی بلکہ کچھ صارفین نے تو اپنے پیغامات میں لکھا تھا کہ ایک بیٹی کو پردہ کرانا اور دوسری کو نہیں  یہ سب کچھ دکھاوا ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز