ہم نیٹ ورک کے بینر تلے سولس میوزک فیسٹیول



اسلام آباد: سولِس میوزک اینڈ آرٹ فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریب کا آغاز راک میوزیکیریم لیک ویو پارک اسلام آباد میں ہو چکا ہے۔

ہم نیٹ ورک کے بینر تلے اس فیسٹیول سے متعلق ہم نیوز کے رپورٹر کا کہنا تھا کہ جڑواں شہروں سے تعلق رکھنے والےلوگ  بڑی تعداد میں فیسٹیول میں پہنچ چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوان اور منچلے بیرون ملک سے آئے ناموار ڈی جے ایف ڈی وی ایم کی دھنوں پر ڈانس کر رہے ہیں، جبکہ لوگوں کی جانب سے ہم ٹی وی کی اس کاوش کو سراہا جا رہا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایسے ایونٹس اور فیسٹیول کا انعقاد ہوتے رہنا چاہئے ۔

واضح رہے  سولِس میوزک اینڈ آرٹ فیسٹیول  میں شرکت کے لئے معروف ڈی جے کرس کیڈن گزشتہ شب اسلام آباد پہنچے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد پہنچنے پر کرس کیڈن کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ پاکستان آ کر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں ۔

ہم نیوز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں انہوں نے لوگوں کو فیسٹیول میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان آکر بہت پرجوش ہیں۔

ہم نیٹ ورک کے اشتراک سے منعقد کیے جانے والے سولِس میوزک اینڈ آرٹس فیسٹیول 2019 میں ڈینیئل ویلا و دیگر کے علاوہ فرانسیسی اور امریکی میوزیکل گروپ ’ایف ڈی وی ایم‘ بھی شرکت کررہے ہیں اور کئی ممالک کے دورے کے بعد اب اسلام آباد میں بھی موسیقی کے مداحوں کے دل جیتنے کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے ہم نیٹ ورک گاہے بگائے عوام کے تفریحی کے لئے ملک کے بڑے شہروں میں ایونٹس اور فیسٹیول کا انعقاد  کرتا رہتا ہے گزشتہ ماہ جنوری میں کراچی میں دو روزہ 14واں مصالحہ فیملی فیسٹول  کا انعقاد کیا گیا۔

ایکسپو سینٹر کراچی میں جاری مصالہ فیملی فیسٹول میں بین الاقوامی شہرت یافتہ شیف خواتین کو اپنے تجربات سے آگاہ کررہے ہیں تووہیں بچوں کی موج مستی کا سامان بھی موجود ہے۔

شہریوں کا کہناہے ہم مصالحہ کی جانب سے یہ فیسٹول ان کے لیے شاندار تحفہ ہے۔ فیملی فیسٹول میں کھانے پینے کے اسٹال لگائے گئے ہیں جہاں دیسی کے ساتھ ودیسی کھانے بھی موجود ہیں۔

کھانے کے علاوہ میک اپ کے اسٹال بھی لگائے ہیں۔ کراچی والوں نے صبح سے رات گئے تک فیسٹول میں شرکت کی۔

فیملی فیسٹول کے شرکا نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا انہیں اس فیسٹول کا شدت سے انتظار رہتا ہے۔

دو روزہ ’ہم مصالحہ فیملی فیسٹیول‘ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں 27 جنوری تک جاری رہے گا۔


متعلقہ خبریں