جنوبی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، تین دہشت گرد ہلاک

فائل فوٹو۔–


راولپنڈی: جنوبی وزیرستان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابقجنوبی وزیرستان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کی کوشش ناکام بنا دی اور آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ایس ایم جی رائفلز، دستی بم اور مواصلاتی آلات برآمد کر لیے گئے جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے مقامی کرنسی بھی برآمد ہوئی۔

کچھ عرصے قبل سیکیورٹی فورسز نے لاہور اور ڈی جی خان سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں کاررو ائیوں کے دوران 24 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا تھا جبکہ ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والا  اسلحہ بھی قبضے میں لیا گیا تھا۔

آپریشن ردالفساد کا آغاز 2014 میں پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے بدترین دہشت گرد حملے کےبعد کیا گیا تھا ۔

اب تک آپریشن ردالفساد  کے تحت مختلف کارروائیوں کے دوران متعدد  دہشت گردوں کو ہلاک اور گرفتار کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے مجرمان کے  کئی ٹھکانے بھی آپریشن کے دوران مکمل طور پر تباہ کیے ہیں۔


متعلقہ خبریں