کالے ہرن کا شکار:لاہورہائیکورٹ نے وائلڈلائف کمیشن سے رپورٹ طلب کرلی


لاہور ہائیکورٹ میں  کالے ہرن کے شکار پر پابندی کے لیے دائرایک شہری کی  درخواست پر سماعت جسٹس شکیل الرحمان خان نے کی ۔  درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ کالے ہرن کے نسل کی بقا کے لئے حکومت اقدامات کرنے میں ناکام  ہے۔کالے ہرن کی نسل کو شدید خطرات لاحق ہیں، غیر ملکیوں کو غیر قانونی طور کالے ہرن کے شکار کی اجازت دی جاتی ہے، درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت حکومت کو کالے ہرن کے شکار پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے، عدالت نے وائلڈ لائف کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر پرویز حسن سے رپورٹ طلب کر لی۔


متعلقہ خبریں