کراچی: کورنگی میں میاں، بیوی پر فائرنگ کا واقعہ، دو ملزمان گرفتار


کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے میاں بیوی کے زخمی ہونے کے واقعے کے دوران سرکاری اسلحہ چھین کر فرار ہونے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

20 جنوری کو پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم عادی مجرم ہیں۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزم واردات کے وقت پولیس سے بچنے کے لئے چھوٹے بچے کو ساتھ رکھتے تھے۔

دوسری جانب کورنگی مہران ٹاؤن اور اللہ والا ٹاؤن سے ملنے والی لاشوں کا معمہ بھی حل کرتے ہوئے پولیس نے قاتلوں کا سراغ لگایا۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول نوجوان یاسین کو دوستوں نے زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کیا جبکہ نوجوان ڈومینک مسیح کو90 ہزار روپے کا مقروض ہونے پر قتل کیا گیا۔


متعلقہ خبریں