تربت میں بم دھماکہ، چار افراد زخمی

فائل فوٹو


تربت: بلوچستان کے علاقے تربت میں ہونے والے بم دھماکے میں چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تربت میں بم دھماکہ نیشنل بینک روڈ پر فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی کے قریب ہوا۔ زخمیوں میں سے ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے۔

ذرائع کے مطابق بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جو سڑک کنارے کھڑی تھی۔


متعلقہ خبریں