پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 231 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان سے کاروبار کا آغاز

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز کاروبار کے اختتام پر مجموعی طور پر 231 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

آج کاروبارکے آغاز میں تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر ہی 551 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

مارکیٹ میں آج 158,761,680  شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانیو روپوں میں 8,356,937,766 رہی۔

فوٹو: ہم نیوز

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز 40 ہزار 57 پوائنٹس پر ہوا تاہم کچھ ہی دیر میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں  534 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 40 ہزار 592 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

فوٹو: ہم نیوز

کے ایس ای 100 انڈیکس میں ابتدائی ایک گھنٹے میں 551 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور مارکیٹ 40 ہزار 609 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتی دیکھی گئی۔

گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے منی بجٹ پیش کیا گیا ہے جس میں ٹیکسز کی شرح کم کر دی گئی۔ سرمایہ داروں کا کہنا ہے کہ منی بجٹ پیش کیے جانے کی وجہ سے مارکیٹ میں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔

گزشتہ روز بھی کے ایس ای 100 انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کرتا رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ہی 100 انڈیکس میں 155 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں