پاکستانی کپتان سرفراز احمد کے خلاف کارروائی کے خدشات

پاکستانی کپتان سرفراز احمد آؤٹ ہونے کے بعد پویلین لوٹ رہے ہیں—بشکریہ اے ایف پی۔


جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے کرکٹر کے خلاف ’نازیبا‘ الفاظ ادا کرنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے خلاف کارروائی کرنے کے خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق جوہانسبرگ کے ایک ہوٹل میں سرفرازاحمد اور میچ ریفری رانجن مدوگا لے کے درمیان ملاقات ہوئی جس کے بعد میچ ریفری نے اپنی رپورٹ مزید کارروائی کے لیے آئی سی سی کو بھیج دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا ہے لیکن ساتھ ہی واضح کیا ہے کہ ان کے جملے سے نسلی تعصب کا تاثر لینا درست نہیں ہے۔

اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کا مؤقف ہے کہ نادانستگی میں اورمیچ کی صورتحال کے باعث انہوں نے فقرہ کس دیا تھا۔

ایک روزہ میچ کے دوران سرفراز احمد نے مبینہ طور پر جنوبی افریقا کے سیاہ فام کھلاڑی اینڈائل پھلا کوائیو کے حوالے سے تضحیک آمیز جملہ ادا کیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر تنازع پیدا ہوگیا تھا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے بھی سرفراز احمد کے رویے کو افسوسناک قرار دیا تھا۔

سابق فاسٹ باؤلر شعیب اخترنے واقع کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے واضح کیا تھا کہ اس طرح کے کمنٹس کا سخت نوٹس لیا جائے گا اوروہ معطل بھی ہوسکتے ہیں۔

پاکستان کی کرکٹ ٹیم ڈربن سے جوہانسبرگ پہنچ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں