پاکستانی نژاد اداکار کمیل نانجیانی فلم ’لو برڈز‘ میں جلوہ گر ہوں گے


ہدایت کار مائیکل شوالٹر ایک مرتبہ پھر پاکستانی نژاد مزاحیہ اداکار کمیل نانجیانی کے ساتھ ایک اور فلم بنانے جارہے ہیں۔

اس سے قبل دونوں رومانوی مزاحیہ فلم ’دی بگ سک‘ جلوہ گر ہوئے تھے جس نے صرف باکس آفس پر بہترین بزنس کیا بلکہ اپنے بہترین مضمون کی وجہ سے شائقین کے دلوں میں جگہ بنالی۔

مائیکل شوالٹر نے بتایا کہ انہوں نے کمیل کے ساتھ اسسا رائے کو ​رومانوی مزاحیہ فلم ’لوو برڈز‘ کے لیے منتخب کیا ہے۔

مائیکل شوالٹر نے کہا کہ رواں سال جنوری کے اختتام پر  تیزی سے اس پروجیکٹ کی پروڈکشن پر کام کیا جائے گا۔آرون ابرامس، برینڈن گال اور مارٹن گیرو نے اس فلم کی تحریر پر کام کیا ہے۔

فلم کی کہانی کچھ یوں ہے کہ ایک عجیب اور مستی سے بھرپور طرز سے چلتے ہوئے ایک نوجوان جوڑا آخر میں قتل کی طے تک پہنچنے پہنچتے ایک دوسرے کو مزید جاننے کی کوششوں میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ 

نامور پروڈیوسرز ٹام لسالی، اولے اوبسٹ، ٹوڈ شلمن، جورڈانہ مولاکھ اور گیرو ایم آر سی کے تعاون سے اس فلم کی پروڈکشن مکمل کریں گے۔

نانجیانی کا شمار ’ایچ بی او کامیڈی سیلی کان ویلی‘ کے بڑے فلمی ستاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے سال 2017 میں فلم ’دی بگ سک‘ کے ذریعے فلم کے لیے آسکر ایوارڈ بھی جیتا تھا۔

فلم ’لوو برڈز‘ کے علاوہ رواں سال جولائی کے مہینے میں نانجیانی ڈیو بوٹسٹا کے ساتھ ایکشن و کامیڈی فلم ’سٹبر‘ میں بھی اپنی پرفارمنس دکھائیں گے۔ اس فلم کی شوٹنگ تقریباً مکمل ہو چکی ہے۔ 


متعلقہ خبریں