العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں نیب کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کی سزاؤں کیخلاف اپیلوں پرسماعت کل ہوگی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں نیب کی اپیلیں ہائی کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر ہو گئی ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا ڈویژن بینچ 21 جنوری کو سماعت کرے گا۔

احتساب عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد چیئرمین نیب کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں طے پایا تھا کہ فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت اور العزیزیہ میں کم سزا کو چیلنج کیا جائے گا۔

نیب نے احتساب عدالت کے فلیگ شپ ریفرنس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے اورالعزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا بڑھانے کی استدعا کررکھی ہے۔

دوسری جانب نواز شریف نے بھی العزیزیہ میں اپنی سزا معطلی کی درخواست جمع کرائی ہے جس کی اہلیت پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرر کھا ہے۔

احتساب عدالت نے اپنے 24 دسمبر کے فیصلے میں سابق وزیراعظم کو العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی اور فلیگ شپ ریفرنس میں بری کیا تھا۔

عدالت نے تفصیلی فیصلے میں حکم دیا تھا کہ ہل میٹل کی آمدن سے بننے والے تمام اثاثے اور جائیداد وفاقی حکومت قرق کرے۔


متعلقہ خبریں