پنجاب اسمبلی میں پروڈکشن آرڈر کا معاملہ، آئندہ اجلاس میں ترمیم متوقع

فائل فوٹو


لاہور: پنجاب اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور پروڈکشن آرڈر کے لیے اختیار میں ترمیم معاملہ آئندہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترمیم کے تحت اسپیکر پنجاب اسمبلی کو بھی پروڈکشن آرڈر جانے کرنے کا اختیار مل جائے گا۔ اسمبلی قوانین میں ترمیم کو ایوان سے منظور کروا کر فوری نافذ العمل کیا جائے گا۔

ترمیم منظور ہوتے ہی مسلم لیگ ن خواجہ سلمان رفیق کوایوان میں لانے کی درخواست کرسکے گی۔ اطلاعات ہیں کہ گرفتار لیگی ایم پی اے خواجہ سلمان رفیق کے لیے رواں سیشن میں ہی پروڈکشن آرڈر جاری ہوگا۔

قائمہ کمیٹیوں کے ارکان کی تعداد بڑھانے کیلئے ترمیم بھی پنجاب اسمبلی اجلاس کے آئندہ ایجنڈے میں شامل ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور استحقاق کمیٹی کے ارکان کی تعداد 14 سے بڑھا کر 17 اور دیگر قائمہ کمیٹیوں کے ارکان کی تعداد 10 سے 11 کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کی قائمہ کمیٹیوں کے معاملے پر بدھ کے روز ایک اور بیٹھک ہوگی اور مذاکرات میں حمزہ شہباز کو پی اے سی کی چیئرمین شپ دینے کامعاملہ بھی زیرغور آئے گا۔

وزیرقانون پنجاب بشارت راجہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ بدھ کو قائمہ کمیٹیوں کے معاملے پر اپوزیشن سے ملاقات ہوگی۔


متعلقہ خبریں