پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 130 پوائنٹس کی کمی

اسٹاک ایکسچینج (stock exchange)

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج ملا جُلا رجحان رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 130 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور مارکیٹ 38 ہزار 921 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔

فوٹو: ہم نیوز

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 195 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور 100 انڈیکس 39 ہزار 248 کی سطح پر پہنچ گیا۔

فوٹو: ہم نیوز

بدھ کو کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا ہے تاہم ڈیڑھ گھنٹے بعد مارکیٹ منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگی اور کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 227 پوائنٹس تک کی کمی واقع ہوئی۔

کاروبار کے دوران تین ہزار 345 کمپنیوں کے 20 کروڑ سے زائد شیئرز میں کام ہوا جب کہ کاروبار کیے گئے شیئرز کی مالیت آٹھ ارب روپے سے زائد رہی۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ  مثبت زون میں ٹریڈ کرتی رہی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 490 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 39 ہزار 52 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سال نو کے آغاز کے بعد سے مارکیٹ میں تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ گزشتہ سال کے اختتام پر آخری روز 100 انڈیکس 37 ہزار 66 پر بند ہوا تھا اور نئے سال کے پہلے روز ہی 100 انڈیکس میں تیزی دیکھی گئی اور 929 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں